بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ پولیس میں احتساب کیلئے نیا یونٹ بنانے کا فیصلہ

سندھ پولیس میں احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے نیا یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی یونٹ (آئی اے یو) کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی رینک کا افسر کرے گا۔

پولیس حکام کے مطابق حال ہی میں ترقی پانے والے فرحت جونیجو آئی اے یو کے سربراہ ہوں گے۔

حکام کے مطابق یونٹ کے قیام کا مقصد پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات اور کرپشن کی روک تھام ہے۔

حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی پوسٹ کو ختم کرکے نئی پوسٹ بنائی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.