جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 649 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ 720 میں افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کوروناصورتحال پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 12035 ٹیسٹ کئےگئے جس سے 649 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جو کہ تشخیص کی شرح کا 5.4 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں3 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4036 ہوگئی جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

صوبے میں اب تک2757188 ٹیسٹ کئے گئے جس سے 248918 کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 226017 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔

نئے کیسز میں کراچی میں 649، حیدرآباد سے 108، سجاول سے 16، شہید بے نظیر آباد سے 13، جامشورو اور شکارپور سے 12۔12، ٹھٹھہ، بدین اور لاڑکانہ سے11۔ 11، عمر کوٹ، قمبر اور سانگھڑ سے 8۔ 8، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار سے 7۔ 7، جیکب آباد اور خیرپور سے 6۔ 6، مٹیاری اور نوشہروفیروز سے 5۔ 5، ٹنڈو محمد خان سے 3، سکھر سے 2 اوردادو میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.