بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ، مزارات میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت

سندھ بھر کے تمام مزارات ایس او پیز کے تحت کھول دیئے گئے، وزیر اوقاف سہیل انور سیال نے مزارات میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے اچانک درگاہ عبداللہ شاہ غازی کا دورہ کر کے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لی۔

وزیراوقاف سہیل انور سیال نے درگاہ عبداللہ شاہ غازی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر سہیل انور سیال نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر مزارات اور درگاہوں پر زائرین کے لیے طریقہ کار واضح کردیا گیا ہے۔

وزیر اوقاف سندھ نے مزید کہا کہ زائرین ماسک کا استعمال لازمی کریں اور سماجی فاصلے اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ پاک پاکستان سمیت دنیا بھر سے اس مہلک وباء کا خاتمہ کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.