اتوار26؍رمضان المبارک 1442ھ 9؍مئی2021ء

سعودی عرب: کورونا وائرس کے 270 نئے کیسز، 4 مریض انتقال کرگئے

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 270  نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 813 ہوگئی۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے نتیجے میں مملکت میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 372 ہوگئی۔

وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 299 ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.