
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے 9 کے غیر سرکاری نتائج آگئے۔
خیبرپختونخوا سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فرحت اللّٰہ بابر شکست کھا گئے جبکہ پی ٹی آئی اب تک 12 میں سے 8 نشستوں پر کامیاب ہوچکی ہے اور ایک نشست اے این پی کے حصے میں آئی۔
خیبر پختونخوا میں خواتین کی 2، ٹیکنوکریٹس کی 2 اور اقلیت کی ایک نشست پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا سے اقلیتی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار گوردیپ سنگھ کامیاب ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا سے خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی امیدوار ثانیہ نشتر اور فلک ناز بھی خواتین کی نشست پر کامیاب ہوگئیں۔
خیبر پختونخوا سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار دوست محمد محسود کامیاب ہوئے ہیں۔
اسی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار محمد ہمایوں خان بھی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔
جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار شبلی فراز بھی کامیاب ہوگئے ہیں۔ جبکہ جنرل نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار لیاقت ترکئی بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
خیبر پختونخوا سے جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے امیدوار محسن عزیز سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا سے پیپلز پارٹی کے فرحت اللّٰہ بابر ہار گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی 2، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر سینیٹرز منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ سے متعلق اطلاعات آرہی تھیں کہ وہاں تمام اراکین نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق وہاں تمام 145 اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ارکان اضطراب کا شکار ہیں جس سے ووٹنگ عمل سست رہا۔
Comments are closed.