امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو لکھے خط میں یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔
جوبائیدن کی جانب سے لکھے گئے خط میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان امریکا پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے۔
جوبائیڈن نے خط میں کہا کہ مشترکہ چیلنجز کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے ، افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اورماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔
Comments are closed.