جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے، آپ حکومت کو بزور طاقت بلیک میل نہیں کرسکتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس اورسیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد کو ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وردی پہنے افراد کی عزت اور ناموس کا تحفظ ہر شہری پر لازم ہے، جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.