بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی : ڈرائیور کے بغیر چلنے والی الیکٹرک بس کا کامیاب تجربہ

ترکی میں بجلی سے چلنے والی تیز رفتار مسافر بس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جس کی سب سے خاص بات یہ ہے اس بس کو کسی ڈرائیور کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مقامی کمپنی کارسن اتک الیکٹرک کی ڈرائیور کے بغیر چلنے والی پہلی برقی بس کا افتتاح کردیا ہے۔

ڈرائیور لیس الیکٹرک بس کی تقریب میں ترک صدر سمیت اعلیٰ حکام اور غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔

ترک صدر طیب اردوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بس کا سفر بھی کیا اور بس کی تعریف کی۔

کامیاب تجربے کے بعد کمپنی کارسن اب بس کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.