جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں رابطہ

مرکز میں اتحادی تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ کو ایک اور وزارت کی پیشکش کی گئی ہے، سینئر وفاقی وزیر نے پیغام پہنچایا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزارت لینے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدر آباد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب اور میڈیا سے بات چیت میں ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو وعدے اور اعلانات یاد دلائے تھے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے جو مانگا تھا اس کی امید کا یہ آخری سال ہے، کراچی کے لیے جتنا بھی اعلان ہوا اس پر وفاق حکومت اپنی جیب سے کچھ نہیں دے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.