اتواریکم رجب المرجب 1442ھ 14؍ فروری2021ء

بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی آیا تو ہم تیار ہیں: انڈس واٹر کمیشن حکام

انڈس واٹر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اوڑی ون اور ٹو سے پانی آیا تو ہم تیار ہیں، ہمارے پاس وافر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

انڈس واٹر کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ منگلا میں بھی پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔

انڈس واٹر کمیشن کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت پانی چھوڑنے سے پہلے پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہے، بغیر اطلاع پانی چھوڑا گیا تو سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے سبب دریا دھولی گنگا میں شدید طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کی حدود میں بھی سیلابی پانی آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریا دھولی گنگا سے نکلنے والے پانی سے اطراف میں سیلابی صورتِ حال ہے جبکہ درجنوں مکانات بہہ گئے ہیں، دریا میں طغیانی سے رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلے میں بہہ کر 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ متعدد افراد لا پتہ ہیں، لاپتہ ہونے والے افراد ڈیم پر کام کرنے والے مزدور ہوسکتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع چمولی سے ہریدوار تک ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، ممکنہ ریلے کی آمد پر سری نگر اور رشی کیش ڈیم کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.