بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بختاور بھٹو نے اپنی شادی کی ویڈیو جاری کردی

پاکستان کی سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

انسٹاگرام  پر شیئر کی گئی بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی یہ سلو موشن ویڈیو خوب وائرل ہو چکی ہے۔

ویڈیو میں مناظر کے ساتھ خوبصورت گیت بھی سنائی دے رہا ہے جو کہ خاص بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے لیے بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.