بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی 90 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 90 پیسے مہنگی کردی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بجلی جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں مارچ کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔

ذرائع کے مطابق جنوری فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اضافے سے صارفین پر ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے فی یونٹ پر 90 پیسے کے اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.