بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن ٹولےکےسینےمیں دل نہیں بلکہ اقتدارکی ہوس ہے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپوزیشن سے متعلق کہنا ہے کہ اپوزیشن ٹولے کے سینےمیں دل نہیں بلکہ اقتدارکی ہوس ہے۔

سردار عثمان بزدار نے اپنے  بیان میں کہا ہے کہ کوروناوائرس پر اپوزیشن جماعتوں کاسیاست کرنا بے حسی، سنگدلی کی انتہا ہے، اپوزیشن جماعتیں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ اسکورنگ سے باز نہیں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔

سردار عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویئے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.