ہفتہ12؍شعبان المعظم 1442ھ 27؍مارچ 2021ء

آسٹریلین اوپن ویمنز گرینڈ سلم ناؤمی اوساکا کے نام

میلبرن میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن ویمنز سنگل کے گرینڈ سلم  کا فائنل جاپان کی ناؤمی اوساکا نے اپنے نام کرلیا ہے۔

فائنل میں ناؤمی اوساکا نے امریکی کھلاڑی جینفر بریڈی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

ناؤمی نے جینیفری بریڈی کو 6-4 اور 6-3 سے ہرادیا، وہ اس سے قبل 2018ء اور 2020 میں بھی یو ایس اوپن جیت چکی ہیں۔

ناؤمی اوساکا نے سال 2019ء میں آسٹریلین اوپن ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.