بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا، جنوبی افریقہ سیریز ملتوی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے سے نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ دوسری فائنلسٹ ٹیم کے لیے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت میں کشمکش جاری ہے۔

5 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والی چار ٹیسٹ پر مشتمل انگلینڈ، بھارت سیریز سے دوسری ٹیم کا بھی فیصلہ ہوجائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کوویڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کر دیا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وباء کے باعث دورہ ملتوی کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔

آسٹریلیا کے فیصلے پر کرکٹ جنوبی افریقہ نے شدید ناراضی، افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اس سیریز کے نہ ہونے سے آئی سی سی چیمپین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گئی۔

بھارت کی ابھی تک ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے لیکن اس کو 5 فروری سے انگلینڈ سے ہوم گراؤنڈز پر 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنی ہے جس کے نتائج سے دوسری فائنلسٹ ٹیم کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.