وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان شا اللّٰہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے کپتان کے نامزد امیدوار منتخب ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت اور اتحادی ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں، کپتان کے نامزد امیدوار منتخب ہوں گے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ کپتان کے امیدوار منتخب ہو کر کرپٹ سیاسی یتیموں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے باضمیر اراکین سینیٹ ملکی مفاد مقدم رکھیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ امید ہے اراکین سینیٹ حق اور سچ کی آواز بلند کریں گے۔
Comments are closed.