تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں کرپٹ پریکٹس روکنا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی ذمے داری ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت کرپٹ پریکٹس روکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن ایسا لائحہ عمل بناتا کہ سینیٹ میں سودے بازی کے لیے پیسے کا لین دین رک جاتا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.