بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا :ملک کا 73 فیصد حصہ برف سے ڈھک گیا

امریکا ان دنوں شدید سرد موسم کی لپیٹ میں ہے، ملک کا 73 فیصد حصہ برف سے ڈھک گیا ہے۔

امریکی ریاست مسیسیپی، اوکلاہوما، ٹینیسی، ٹیکساس اور آرکنساس میں موسم سرما کی وارننگ موجود ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے کم درجہ حرارت کے 2 ہزار ریکارڈ ٹوٹے اورگزشتہ روز  20 شہروں میں تاریخ کے کم  ترین درجہ حرارت ریکارڈ کئے گئے۔

ماہرین موسمیات نے رواں ہفتے مزید ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نیشنل ویدرسروس  کا کہنا ہے کہ امریکا کے وسط جنوبی حصے میں آج اور کل برف باری اور  جما دینے والی بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.