سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے عمران خان نے اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ روپوں تک کے فنڈ سے نوازا، اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بطور چیئرمین سینیٹ امیدوار نامزدگی پر یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الیکشن سے پہلے آپ کی کمال حکمت عملی نے حکمرانوں کی دوڑیں لگوادی تھیں، اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں 242 ووٹوں سے وزیراعظم بنا، عمران خان 4 ووٹوں سے وزیراعظم بنے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے، تمام ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت دراصل جمہوریت کی فتح ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لانگ مارچ سے قبل ہوم ورک ضروری ہے، ہم ناکامی کے متحمل نہیں ہوسکتے، میں سیاسی کارکن ہوں، لڑوں گا اور آخر تک لڑوں گا۔
Comments are closed.