بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع ملنے پر اسد قیصر نے اُن کی صحت سے متعلق دعا کی۔

انہوں نے دعائیہ کلمات میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا اور کہا کہ اسی طرح کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔

اسد قیصر نے قوم سے اپیل ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ضرور احتیاط کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بزرگ شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کروائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.