وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ استعفے دینے میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کا جلسے منسوخ کرنا ثابت کرتا ہے کہ یہ ’’سیاسی کنفیوزڈ ‘‘ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے پی ڈی ایم بالخصوص مسلم لیگ (ن) کے ذاتی مفاد کے تحفظ کے ایجنڈے کو مسترد کردیا ہے۔ انہیں جان لینا چاہیے کہ عوام کرپشن کی حمایت میں نہیں بلکہ کرپشن کے خلاف نکلتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کرپٹ نظام اور اسکے بینیفشرز کے خلاف عمران خان کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔
Comments are closed.