ملکی زرمبادلہ ذخائر فروری کے پہلے کاروباری ہفتے میں 20 ارب 7 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 4 فروری کو ختم ہونے والی کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر بیرونی قرضوں کی سروسنگ کے سبب 8 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوکر 20 ارب 7 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 94 کروڑ ڈالر ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر پچہتر لاکھ ڈالر کم ہوکر سات ارب بارہ کروڑ ڈالر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.