بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کے تمام شعبوں نے وباء کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شعبوں میں وباء کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا گیا ، روایتی خطرات اور وباء سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں کورونا وباء سے پاکستان پر سماجی و معاشی اثرات سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف  کمیٹی جنرل ندیم رضا تھے۔

 تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  جنرل  ندیم رضا نے کہا کہ ملک کے تمام شعبوں میں وباء کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا گیا جبکہ روایتی خطرات اور وباء سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی ضروری ہے۔

جنرل ندیم رضا نے کہا کہ ایسے سیمینارز سے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئے حل سامنے آئے ہیں، انہوں نے سیمینار کے انعقاد پر صدر این ڈی یو اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز ریسرچ کو سراہا۔

The post ملک کے تمام شعبوں نے وباء کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.