ہیکرز نے کمپنی کے سافٹ وئیر کا کنٹرول حاصل کرکے پانی صاف کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی۔ حکام کی بروقت کارروائی سے کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
ہیکرز نے کمپنی کے ایک ملازم کے کمپیوٹر کے ذریعےسوفٹ ویئر پروگرام "ٹیم ویوئیر” کا کنٹرول حاصل کیا۔ پھر اس کے ذریعے دیگر سسٹمز کا کنٹرول حاصل کیا۔
جس کے بعد سوڈیم ہائیڈرو آکسائڈ کی مقرر کردہ مقدار سے زائد کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس ٹینک میں پانی کو صاف کرکے علاقے کے پندرہ ہزار رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
پلانٹ پر کام کرنیوالے ایک ملازم نے مالک کو خبردار کیا جس کے بعد فوری کارروائی کرکے کمپیوٹر کے ذریعے دی گئی کمانڈ تبدیل کرکے کسی بڑے نقصان سے بچالیا۔
ایف بی آئی اور سیکریٹ سروس واقعے کی تحقیقات کررہی ہیں۔
Comments are closed.