بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو پر اپوزیشن نے سوالات اٹھادیے

سابق چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس (ر) ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ سے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی۔

جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی آڈیو پر اپوزیشن نے سوالات اٹھادیے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ نے آڈیو کا فارنزک کرانے اور معاملے پر وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق ہوگئی، فرانزک کے ماہر امریکی ادارے نے اسے درست قرار دیدیا۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے آج کے اجلاس میں حتمی لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس جاری ہے، جس میں شہباز شریف اور مریم نواز آن لائن شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوئے ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزراء احسن اقبال اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں لانگ مارچ فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں کرنے سے متعلق سفارش پر فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی )کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے استفسار کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو ٹیپ کی فارنزک ہوئی ہے تواب انتظار کس چیزکا ہے؟

اجلاس میں لانگ مارچ کے اختتام پر اسمبلیوں سے استعفے دینے اور رابطہ مہم کے تحت ملک بھر میں جلسے، مظاہرے اور پہیہ جام ہڑتال پر غور کیا جائے گا۔

اس سے قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آڈیو کلپ میں جو آواز ہے وہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی نہیں، کم از کم اب تو سزا ختم کردیں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بیان حلفی اور آڈیو ٹیپ کی تہہ تک پہنچنے کی ضر ورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے حکم کس کو دیا کچھ معلوم نہیں، ثاقب نثارکی آڈیو، رانا شمیم کا بیانِ حلفی، ارشد ملک کے بیانات، سب سامنے ہیں، اب عدلیہ اور ججوں کو وضاحت کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.