بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا، جس میں سے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف معاہدے پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن جلد شیڈول جاری کرے گا۔

ملک میں گیس کی قلت اور مہنگی درآمدی گیس کے پیش نظر کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرول بحران کمیشن رپورٹ پر کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔

ملک میں گیس کی قلت اور مہنگی درآمدی گیس کے پیش نظر کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کےلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سمری پر اضافے کی منظوری دے دی ہے، کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 2 اعشاریہ 5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافےکی منظوری دی گئی۔

فیصلے کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس 6 اعشاریہ 5 ڈالر کے بجائے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو دی جائےگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.