بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 163 کیس رپورٹ، دو متاثرہ افراد انتقال کرگئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 163 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ عالمی وبا سے متاثر دو افراد انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ کورونا کے 24 گھنٹوں میں 9790 ٹیسٹ کیے گئے، جس کےنتیجے میں کورونا کے 163 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 2 اموات رپورٹ ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کورونا سے آج مزید 59 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا کے اس وقت 5936 مریض زیر علاج ہیں، 175 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

صوبے کے163کیسزمیں سے31 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 13، ضلع جنوبی 10، کورنگی میں 5 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میرپورخاص 19، نوشہروفیروز 17،جامشورو میں کورونا کے 12کیسز ہیں۔

اسی طرح سجاول 11، سانگھڑ 11، دادو 10، شہید بینظیر آباد میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔

حیدرآباد 7، ٹھٹھہ 7، بدین 6، ٹنڈو محمد خان6، لاڑکانہ 5، عمر کوٹ 5، ٹنڈوالہیار 3، تھرپارکر 3 اور مٹیاری میں کورونا کا 1 کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 74310 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں یوں اب تک 23626991 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.