بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلیے حفاظتی پلان کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مالیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پائیدار حفاظتی پلان کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق امور زیرِ بحث لائے گئے۔ وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو آلودگی سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے تعاون کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے  پائیدار حفاظتی پلان تیار کیا جائے، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں، شجر کاری کے ذریعے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.