بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول پر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض جاری کرنےکا معاہدہ طے پاگیاہے، جس کے تحت عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو ایک ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کر دی۔ تاہم رقم جاری کرنے کاحتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ گرے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کی بحالی پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی، اس قسط کے اجرا سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم مجموعی طور پر 3 ارب20 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جون تک کارکردگی کے اہداف بڑے مارجن سے حاصل کرلیے ہیں، پا کستان پر عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کا اثر پڑا، جب کہ عالمی مالیاتی ادارے نے فیٹف پلان پر عمل درآمد، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے۔

You might also like

Comments are closed.