بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چند ماہ میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ چند ماہ میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حماد اظہر نے کہا کہ روز مرہ اشیا کی قیمتیں ساری دنیا میں بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سخت حالات ہیں، پوری دنیا کورونا وبا کا شکار ہے، روزمرہ اشیا کی قیمتیں ساری دنیا میں بلند ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیر توانائی نے مزید کہا کہ سخت حالات ہیں، پوری دنیا میں کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، آئی ایم ایف سے مشکل مذاکرات ہوئے، استحکام آئے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا، ہم نے صفر سے 200 یونٹ بجلی پر ٹیرف نہیں بڑھایا۔

حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں کمی آئی ہے، بجلی گھروں سے ایک بھی معاہدہ پی ٹی آئی نے نہیں کیا، سارے معاہدے پچھلی حکومت نے کیے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں مہنگائی 30 سال بلند ترین سطح پر ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر شوکت ترین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.