بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سب کچھ سامنے آجاتا ہے رسیدیں نہیں آتیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سب کچھ سامنے آجاتا ہے، رسیدیں نہیں آتیں، نواز شریف اور مریم نواز پارلیمان اور عدالت کے سامنے ثبوت نہیں دے سکے۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن عدلیہ اور فوج کے خلاف مہم چلانا بند کرے، دونوں اداروں کو اپنے نشانے پر رکھنا نامناسب اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز پارلیمان اور عدالت کے سامنے ثبوت نہیں دے سکے، ان کے پاس ثبوت ہوتے تو پیش کرتے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کبھی ایک جج تو کبھی دوسرے جج کی وڈیو لے آتے ہیں، قوم کے سامنے ان کی رسیدیں سامنے آنی چاہئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز اور مریم کے مقدمات چلتے ہیں تو کبھی لیک آجاتی ہے کبھی کچھ، اس بحث میں جانے بغیر کے ٹیپ کس کی ہے، قوم سمجھتی ہے کہ رسیدیں سامنے لائی جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے 40 سال پرانی رسیدیں عدالت میں پیش کیں، پاکستان میں بچے بچے کو علم ہے نواز شریف اور آصف زرداری کے ادوار میں کتنی کرپشن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خبر آئی تھی کرپٹ ترین حکام میں نواز شریف بھی شامل ہیں، کیلبری فونٹ کی دستاویز پیش کی گئی جو جعلی ثابت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہوچکا اس سے معیشت کو استحکام ملا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داری پوری کرے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے معاملے پر تیزی سے آگے بڑھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اوورسیز لاکھوں پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنا ہے، پاسپورٹ بنانے میں سہولت پیدا کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.