بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم قیادت کا سابق چیف جسٹس آڈیو پر سخت مزاحمت، معاملہ ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو پر سخت مزاحمت اور معاملہ ملک گیر سطح پر اٹھانے پر اتفاق ہوگیا۔

اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن اقبال اور دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔

پی ڈی ایم اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سابق چیف جسٹس کا آڈیو کلپ منتخب وزیراعظم نواز شریف کو سازش سے نکالنے کے تسلسل کا ایک اور ثبوت ہے، جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمٰن نے لانگ مارچ کے ساتھ استعفوں کی تجویز کی حمایت کردی۔

اجلاس میں طے پایا کہ پوری طاقت سے عوام کو بتایا جائے گا کہ منتخب وزیراعظم کو سازش سے نکالا گیا۔

پی ڈی ایم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کےمشترکا اجلاس سے غیر حاضر اراکین کو شوکاز نوٹس دیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.