بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی میں بغاوت کے الزام میں گرفتار 427 ججوں کی گرفتاری یورپی عدالت میں غیرقانونی قرار

انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے ترکی میں بغاوت کے الزام میں 400 سے زائد ججوں کی گرفتاری کوغیر قانونی قرار دے دیا۔

یورپی عدالت نے ترکی کو عدلیہ کے گرفتار ججوں اور دیگر افراد کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں 400 زائد ججوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ہونے والے ترک عدلیہ کے 427 ارکان نے گرفتاریوں کے خلاف یورپی عدالت میں درخواست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.