بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد ہائی کورٹ: دفتر خارجہ کو آگاہ کیے بغیر غیر ملکی سے شادی، افسر کے خلاف انکوائری کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے دفتر خارجہ کو آگاہ کیے بغیر غیر ملکی شہری سے دوسری شادی کرنے والے افسر کے خلاف انکوائری کی اجازت دے دی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ افسر نے خود مانا کہ اُس نے غیر ملکی  سے دوسری شادی کی ہوئی تھی۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ افسر کا کردار ایک ذمے دار افسر کا نہیں۔ متعلقہ افسر نے دفتر خارجہ کی انکوائری کے خلاف حکم امتناع حاصل کر رکھا تھا۔

دفتر خارجہ سے اجازت لیے بغیر غیر ملکی سے دوسری شادی پر محکمے کو افسر کے خلاف انکوائری کی اجازت دیدی گئی۔

دفتر خارجہ کے مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ میں نے کچھ نہیں مانا، جو کچھ ہوا وہ ختم ہوچکا، 2021 کا لیٹردیکھا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.