بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابا گورو نانک کا جنم دن: کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد

بابا گورو نانک کے 552ویں جنم دن کے لیے کرتار پور راہداری سے بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے لیے 18 امیگریشن کاؤنٹر فعال کردیے گئے ہیں۔

سی ای او کرتارپور راہداری محمد لطیف کے مطابق یاتریوں کو کورونا ٹیسٹ کے بعد دربار لایا جائے گا۔

صدر سکھ پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ گوردوارہ دربار…

محمد لطیف نے کہا کہ بھارتی یاتری ساڑھے سات بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوں گے۔

سی ای او کے مطابق بھارتی یاتری صبح ساڑھے 7 بجے سے شام 5 بجے تک قیام کر سکیں گے۔

کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب کا باضابطہ…

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق 3 ہزار سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے۔

بابا گورونانک کے جنم دن کی مرکزی تقریب 19 نومبر کو ننکانہ صاحب منعقد ہوگی۔

محمد عُمر قاسمیصوبۂ پنجاب کے شہر، نارووال کے…

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے بتایا کہ یاتریوں کو سیکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات دے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.