ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) میں دوریاں کم ہونے لگیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز ق لیگی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے اسپتال جا پہنچے۔
حمزہ شہباز کی اسپتال آمد کے موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی بھی موجود تھے۔
اس دوران حمزہ نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک سے بھی گفتگو کی۔
گزشتہ روز شہباز شریف نے بھی چوہدری سالک کو فون کرکے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی تھی۔
Comments are closed.