بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: پابندیوں میں مزید نرمی، شادی میں کتنے لوگ شریک ہو سکیں گے؟

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کر دی گئی، شادیوں میں شرکت کرنے کے لیے مہمانوں کی تعداد میں مزید اضافے کی اجازت بھی دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وباء کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا محکمۂ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن 30 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 216 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 375 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 64 فیصد پر آ گئی۔

نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ہفتے کے 7 دن کاروبار کھلا رکھا جا سکے گا، تاہم مارکیٹ اور بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ہونے والی انڈور تقریبات میں اب 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

صوبۂ پنجاب کے محکمۂ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں 5 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

نوٹیفکیشن میں محکمۂ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 1000 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کا اپنے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.