محمودآباد کی کشمیر کالونی میں ایک کورین باشندے کو گھر میں قتل کر دیا گیا، ساؤتھ کوریا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی باشندے کی گلا کٹی لاش گھر سے ملی۔
پولیس کے مطابق کورنگی کی ایک نجی کمپنی میں ملازم چھینگ ڈیوون نامی کورین باشندہ محمودآباد کی کشمیر کالونی میں کرائے کے مکان میں تنہا رہتا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق چھینگ ڈیوون کی خون آلود گلا کٹی لاش اتوار کی صبح گھر سے برآمد ہوئی، مقتول کے رہائشی مقام کے اطراف کے علاقے میں زیادہ تر مسیحی برادری کے لوگ رہائش پذیر ہیں۔
پولیس کے مطابق عام طور پر کسی علاقے میں رہائش رکھنے کے لیے غیر ملکیوں کو پولیس کے پاس لازمی اندراج کروانا ہوتا ہے مگر ڈیوون کی اس علاقے میں رہائش سے علاقہ پولیس لاعلم ہے اور تھانے میں بھی اس کا کوئی اندراج نہیں۔
دوسری جانب کورین باشندے کے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، پولیس کو شبہ ہے کہ باہمی رنجش کی بنا پر اسے موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔
Comments are closed.