بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 11 جاں بحق، 263 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 595 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 263 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار 373 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 90 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 27 ہزار 688 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 81 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 670 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 600 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 51 ہزار 811 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 720 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 506 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 972 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 21 ہزار 242 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 409 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 790 اموات اور 1 لاکھ 71 ہزار 801 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 275 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 317 ہے۔ اسلام آباد میں 948 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 10 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 506 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 720 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 391 جب کہ فعال کیسز کی 124 ہے۔ صوبے میں 358 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 909 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 400 جب کہ فعال کیسز 19 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 195 مریض صحت یاب ہوئے۔

You might also like

Comments are closed.