بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

“حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی”

کراچی: پاکستان ڈیمو کرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جائیں گے ، نااہلوں کو بھاگائیں گے، حکمرانوں کو بحیرہ عرب میں غرق نہ کیا تو ملکی بقا خطرے میں ہوگی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا  کہ مہنگائی سے پریشان لوگ بچے بیچنے پر مجبور ہیں،حکومت چوری کے ووٹوں سے آئی ہے،حکمران عوام کو رسوا کررہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناجائز اور نااہل ہے،بھوکی وجہ سے لوگ خودکشیوں پرمجبور ہیں، پاکستان دنیا میں تنہائی کا شکار ہورہاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تاریخ ہے جہا ں اقتصادی بحران پید ہوتا ہے وہاں بغاوت جنم لیتی ہے، معشیت مستحکم ہو تو قومیں مضبوط ہوتی ہیں،ہوا سے اُڑ کر آنے والے تخلات میں رہتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.