بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو مصباح کی بنائی ٹیم کے ثمرات مل رہے ہیں، ہربھجن سنگھ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ جو ٹیم مصباح الحق نے بنائی تھی، پاکستان کو اس کے ثمرات مل رہے ہیں۔

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ رضوان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو مصباح الحق لے کر آئے تھے۔

انہوں نے حسن علی کے حق میں بولتے ہوئے کہا کہ حسن کو کیچ چھوڑنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جب تک کوئی بھی کیچ پکڑا نہیں جاتا وہ مشکل ہی ہوتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.