بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی سامنے آنے والی وڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
سوشل میڈیا پر 2 بھارتی کھلاڑیوں کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک کھلاڑی دوسرے کو زور سے گردن سے پکڑ کر اپنی طرف گھسیٹ کر کچھ کہتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ وڈیو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چنئی میں جاری ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام کے بعد کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق وڈیو زیادہ صاف اور واضح نہیں لیکن کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ وڈیو میں کلدیپ یادیو اور محمد سراج ہیں۔
واضح رہے کہ چنئی میں جاری پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ نے578 رنز بنائے ہیں جس کے جواب میں بھارت نے6 وکٹ کے نقصان پر 257 رنز بنا لئے ہیں۔
Comments are closed.