بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی پابندیاں ختم ہونے تک جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل پیرا نہیں ہوں گے، ایران

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ امریکا ایران سے جوہری معاہدے کی دوبارہ پاسداری چاہتا ہے تو اسے ایران پر عائد پابندیاں عملی طور پر ختم کرنا ہوں گی۔

ایرانی ایئر فورس کمانڈرز سے خطاب میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکا کے پابندیاں ختم کرنے تک ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل پیرا نہیں ہوگا۔

امریکا کو لفظی نہیں عملی لحاظ سے ایران پر عائد پابندیاں مکمل ختم کرنا ہوں گی۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپسی امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.