پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی بڑی صاحبزادی حادثے میں زخمی ہوگئیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہرالنساء کو سر پر چوٹ آنے پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مہرالنساء آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں اور اب حالت خطرے سے باہر ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ صاحبزادی کے آئی سی یو میں ہونے پر مریم نواز نے حیدرآباد روانگی منسوخ کردی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.