سندھ میں آج کورونا وائرس کے باعث 4 افراد انتقال کرگئے جبکہ اس وبا کے مزید 308 کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے یومیہ بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11592 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 308 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 اموات رپورٹ ہوئیں، اموات کی مجموعی تعداد 7529 ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مزید 246 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 446184 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تک مجموعی طور پر 6220639 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جس میں سے 464569 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں 10856 کورونا کے مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 10574 گھروں میں، 28 آئسولیشن سینٹرز میں اور 254 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 248 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبے کے 308 نئے کیسز میں سے 44 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے ضلع شرقی 14، کورنگی 12، ضلع جنوبی 7، ضلع وسطی 9 اور ملیر میں سے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح صوبے کے دیگر اضلاع میں سے حیدرآباد 41، سانگھڑ 37، قمبر 29، جامشورو 20، دادو اور ٹنڈو الہ یار 18۔ 18، سجاول 16، شہید بے نظیر آباد اور تھرپارکر 14۔ 14، بدین11، شکارپور 10، میرپورخاص ، عمر کوٹ اور سکھر 7۔ 7، لاڑکانہ 5، گھوٹکی اور جیکب آباد میں سے 4۔ 4 نئے کیسز سامنے آئے۔
Comments are closed.