بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا

اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 44 پیسے اضافہ، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا جس کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.