بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کل سے ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا نوٹی فکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے کل سے صوبےکے بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کل سے سندھ کے بڑے شہروں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے، کراچی ، حیدرآباد، میرپور خاص ، سکھر ، خیر پور، شہید بینظیر آباد اور لاڑکانہ میں ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں مزید کہا کہ امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

You might also like

Comments are closed.