نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی۔
این سی او سی کے مطابق بندش کا خاتمہ بیماری کے کم پھیلاؤ اور ویکسینیشن مہم کے تناظر میں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اِن ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد 200 سے بڑھا کر 300 کردی گئی۔
آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لیے کھول دیا گیا۔
Comments are closed.