حیدرآباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، مختلف شاہراہوں اور عمارتوں کو پارٹی جھنڈوں اور قائدین کی تصاویر سے سجادیا گیا۔
پی ڈی ایم کے 9 فروری کو ہونے والے جلسے کے لیے استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ میزبان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے استقبالیہ کیمپ کا دورہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کہتے ہیں پی ڈی ایم کے جتنے بھی جلسے ہوئے یہ ان سے بڑا جلسہ ہوگا۔
Comments are closed.