کاٹن اسسٹمنٹ کمیٹی نے کپاس کی پیداوار کا ہدف بڑھادیا ہے۔
کراچی سے جاری کاٹن اسسمنٹ کمیٹی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ کاٹن کی پیداوار 85 لاکھ بیلز کے ابتدائی اندازوں سے زائد رہ سکتی ہے۔
کمیٹی کے مطابق ابتدائی پیداوار کے اندازے میں 14اعشاریہ60 فیصد اضافہ ممکن ہے، اس لیے کپاس کی پیداوار کا نظرثانی اندازہ 97 لاکھ 40 ہزار بیلز دیا ہے۔
کاٹن اسسٹمنٹ کمیٹی کے مطابق کاٹن پیداوار گزشتہ سال کی پیداوار 56 لاکھ بیلز سے 73 فیصد زائد ہے۔
حکومت کی 5 ہزار روپے فی من قیمت نے کسانوں کو بھی کپاس لگانے کی رغبت دی ہے۔
Comments are closed.